وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلا م آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کی ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملک میں کھیلوں کے فروغ میں باہمی  تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان سے ملاقات میں کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی  پاکستان کے دوسرے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات خوشگوار کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

فہمیدہ مرزانے کہا کہ سیف گیمز میں نیپالی شائقین نے نہ صرف پاکستانی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا بلکہ ہر جیت پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی شکل میں جدید ترین کھیلوں کی سہولت میسر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی آذربائیجان جیسی ری ہیب سہولیات میسر کی جائیں، پاکستان کے تمام کم ترقی یافتہ علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات میسر کرنے کے حوالے سے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

فاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی ایسی سہولیات میسر کرنے سے ان کی انرجی کھیلوں جیسی فائدہ مند سرگرمیوں میں استعمال ہو سکے گی، سکردو میں مقامی آبادی کے لیے کھیلوں کا کمپلیکس بنانے کا بھرپور ارادہ ہے۔

اس موقع پر ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان کا کہناتھا کہ ہماری کبڈی کی ٹیم نے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیےہیں، انہوں نے موسم سرما کے کھیلوں اور اسکواش کے حوالے سے مکمّل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Posts