وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس اسٹار احمد مجتبیٰ کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس اسٹار احمد مجتبیٰ کو مبارکباد
وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس اسٹار احمد مجتبیٰ کو مبارکباد

اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی صدر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس اسٹار احمد مجتبیٰ کو سنگاپور میں چیمپیئن شپ میں فتح پر مارکباد دی ہے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا ہندوستانی فائٹر راہول راجو کو شکست دے کر انہوں نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے احمد مجتبیٰ کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ایسے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس اسٹار احمد مجتبیٰ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا اور انہوں نے چیمپین شپ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے حریف کو زیر کیا۔

گذشتہ روز اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے احمد مجتبی کو اس کےعزم ، محنت اور اس کی کامیابی کے اعتراف کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے یقین ہے کہ اسٹار پلیئر پاکستان کے لئے مزید اعزازات لانے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت  ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مکس مارشل آرٹس مقابلہ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

Related Posts