وفاقی وزیر علی زیدی کا پورٹ قاسم میں پناہ گاہ کا دورہ، مستقل بنانے کے احکامات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر علی زیدی کا پورٹ قاسم میں پناہ گاہ کا دورہ، مستقل بنانے کے احکامات
وفاقی وزیر علی زیدی کا پورٹ قاسم میں پناہ گاہ کا دورہ، مستقل بنانے کے احکامات

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قائم کردہ پناہ گاہ کا دورہ کیا جسے عوام کو کھانا اور عارضی چھت مہیا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی میں پڑنے والی ریکارڈ توڑ سردی کے دوران عوام کو محفوظ ٹھکانہ فراہم کرنے کے لیے قائم پناہ گاہ کا گزشتہ شب دورہ کیا۔

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے دورے کے دوران پناہ گاہ کے مکینوں سے ملاقات کی اور ان سے پناہ گاہ میں مہیا کی گئی سہولیات، کھانے اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

دورے کے دوران وزیر بحری امور علی زیدی نے پناہ گاہ حکام کو شیلٹر ہوم کو توسیع دے کر مستقل بنانے کے احکامات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ سخت سردی کے دوران مزدوروں کو مہیا کی جانے والی سہولت کو مستقل کرنا ضروری ہے۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کی قائم کردہ پناہ گاہ کے قیام سے قبل ٹرکوں پر آنے والوں اور مزدوروں کو درختوں کے نیچے اور ٹرک پر ہی رہائش کا انتظام کرنا پڑتا تھا۔ وزیر بحری امور نے پناہ گاہ  میں بہتر سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ نریندر مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کا قتلِ عام کرنا چاہتی ہے جبکہ کشمیر میں لاکھوں مسلمان بد ترین کرفیو کاسامنا کر رہے ہیں۔

 ٹوئٹر پر 27 دسمبر کو اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے مظلوم عوام پر کرفیو نافذ ہے، جبکہ ظاہری طور پر یہ ابتدا دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  4 ماہ سے زائد عرصے سے جاری کرفیو صرف ابتدا ہے۔علی زیدی

Related Posts