وقت آگیا ہے کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی طرف چلنا شروع کریں۔وزیرِ آئی ٹی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت آگیا ہے کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی طرف چلنا شروع کریں۔ وفاقی وزیرِ آئی ٹی
وقت آگیا ہے کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی طرف چلنا شروع کریں۔ وفاقی وزیرِ آئی ٹی

کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی طرف چلنا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوانوں کو کیرئیر گائیڈنس دینے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کی طرف چلنے کا وقت آگیا ہے، ہمیں فرسودہ ٹیکنالوجی کے باعث آج تک گاڑیاں برآمد کرنی پڑتی ہیں۔

خطاب کے دوران وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ موبائل فون مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نے ہم نے موبائل فونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ بنایا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے منظوری کے بعد اب اسمارٹ فونز پاکستان میں بننا شروع ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ہم نے کورونا کی وباء کو موقع سمجھتے ہوئے آئی ٹی ایکسپورٹ کے شعبے میں کام کیا، آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 44 فیصد اضافہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلم سائنسدان  نے کورونا ویکسین بناکرمسلمانوں کا سرفخرسے بلند کردیا

Related Posts