کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات میں ظالمانہ حد تک اضافہ کردیا ،لوڈ شیڈنگ نے صنعتوں کے پہیے کو بھی جام کردیا ہے ۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے آل پاکستان آرگنائزیشن اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعات میں اضافے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کرے اور تاجروں کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دے تاکہ تاجر برادری اپنے کام یکسوئی سے انجام دے سکیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ ہونے والے لاک ڈاؤن نے لاکھوں افراد کے روزگار کو متاثر کیا ہے تو ایسے وقت میں وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں اور صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات میں ظالمانہ حد تک اضافہ کردیا ہے اور دوسری جانب لوڈ شیڈنگ نے صنعتوں کے پہیے کو بھی جام کردیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی اور وزراء متنازعہ بیانات نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری پر کام شروع کردیا