وفاقی حکومت کراچی کی بلدیاتی حکومت کو براہ راست فنڈ دینے پر رضامند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N, MQM-P MAKE HEADWAY IN TALKS over NO-TRUST MOTION

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کی اسلام آباد میں بیٹھک رنگ لے آئی، وفاقی حکومت نے کراچی کی بلدیاتی حکومت کو براہ راست فنڈنگ پر رضامندی ظاہر کردی۔

تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے تعلقات میں نیا موڑآگیا۔ وفاق کراچی اور حیدرآباد کی بلدیاتی حکومتوں کو براہ راست فنڈز فراہم کرنے پر راضی ہوگیا۔

مزید پڑھیں :ڈیل کرنی ہوتی تو گرفتاریاں اورتکالیف کیوں برداشت کرتے ، سعیدغنی

ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کی بیٹھک میں ہوا، وفاقی حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کو دو ارب جبکہ حیدرآباد کی بلدیاتی حکومت کو پچاس کروڑ روپے دینے کی حامی بھرلی ہے۔

ادھر وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاق من پسند اتحادی کو جوڑے رکھنے کے لیے فنڈز فراہم کرے گا تو مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی

اس سے قبل وفاقی حکومت کراچی میں زیرالتوا ترقیاتی منصوبوں کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کو جاری کرچکی ہے، جو گرین لائن، میٹرک بورڈ سگنل فری کوریڈور، نشتر روڈ اور منگھوپیر روڈ کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔

Related Posts