وفاقی حکومت کا صنعتی ترقی کیلئے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی ہے ، اس منظوری کے بعد پاکستان اورچین کے درمیان 3 سالہ صنعتی تعاون کا معاہدہ ہوگا۔

صنعتی تعاون کے فروغ کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور اے ایف ٹی سی یو کا معاہدہ بھی ہوگا، تعاون کی یادداشت کے تحت حکومتی افسران اور سی پیک سے متعلقہ ورک فورس چین جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی، کرپٹو کرنسی کا بانی سرمایہ کاروں کے 2 ارب ڈالر لیکر فرار

وزارتِ خارجہ اور وزارتِ قانون نے مشترکہ طور پر ڈرافٹ معاہدے کی تائید کر دی۔پاکستانی حکام کو چین کے کامیاب صنعتی ماڈل سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔

پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون کا معاہدہ 2025ء تک مؤثر رہے گا، جس میں مزید توسیع بھی ہوسکے گی جبکہ پاکستانی سی پیک ورک فورس کی استعدادِ کار میں اضافے اور سکل ڈیولپمنٹ کی جائے گی۔

Related Posts