وفاقی حکومت کا ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان
وفاقی حکومت کا ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر امن کو یقینی بنایا۔ ہنگاموں کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے  580 پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے لیے ضروری کارروائی کی جاری ہے، کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی، کچھ ہی دیر میں نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوجائے گا جب کہ کل سپریم کورٹ میں ٹی ایل پی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کردیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ بات چیت سے مسئلے حل ہوں تاہم ان کے ارادے بہت خطرناک تھے اور وہ اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے تھے، میں دو سالوں سے مسلسل ٹی ایل پی سے رابطے میں رہا، مگر ٹی ایل پی فیض آباد آنے پربضد تھی۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ دو سال کوشش کرتے رہے کہ ٹی ایل پی ریگولر سسٹم میں آئے، اسمبلی میں قرارداد کے حوالے سے ہم پیچھے نہیں ہٹے تھے تاہم حکومت قرارداد کا ایسا مسودہ لانا چاہتی تھی جس سے ہم پر سفارتی سطح پر کوئی اثر نہ پڑے۔

Related Posts