وفاقی دارالحکومت، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گذشتہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری نے ہر طرف جل تھل کردیا۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش برستی رہی۔ لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ کاہنہ، قصور، نارووال، ظفروال اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش نے ہر طرف موسم خوشگوار بنا دیا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح ڈسکہ ، مریدکے، گوجرہ ، چنیوٹ ، شاہ کوٹ، سانگلہ ہل، قائدآباد اور گردونواح بادل خوب برسے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ کندیاں، چشمہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بادل برسنے کی نوید سنائی ہے۔

دوسرے طرف صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مالاکنڈ ، اپردیر، لوئردیر، مردان اور ملحقہ علاقوں میں کھل کر بادل برسے جس موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کے پی کے کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مسائل کا حل گررنر راج نہیں آرٹیکل 140 اے میں پنہا ہے، فواد چوہدری

Related Posts