اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانےکی اجازت اور ای سی ایل سےنام نکالنے کی مشروط منظوری دے دی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی گئی ، مشروط منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے، نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے، سیکیورٹی بانڈز جمع ہونے پر ذیلی کمیٹی نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کرے گی۔
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت میں آج رات ساڑھے 9 بجے دوبارہ ہوگا،کابینہ ذیلی کمیٹی ساڑھے 9 بجےاس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلان کرے گی۔
اجلاس میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے سیکیورٹی بانڈز مانگے جائیں گے، سیکیورٹی بانڈز جمع ہونے پر ذیلی کمیٹی نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کرے گی، کابینہ کے اجلاس کے دوران کوئی بھی اہم معاملہ کسی بھی وقت ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔مریم اورنگزیب