وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا جس کی صدارت وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کی منطوری دے دی ہے جبکہ لاک ڈاؤن بڑھانے کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں دی جائے گی۔

 یاد رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے  یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ آج ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 15 اپریل کو ختم ہونے والے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع پر فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی و صوبائی قیادت کے اہم زعماءشرکت کریں گے۔

وزرائے اعلیٰ، سول اور عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سمیت تمام اعلیٰ حکام اجلاس میں موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں توسیع پر فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Related Posts