وفاقی کابینہ کا اجلاس، آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan federal cabinet

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں اہم سیاسی معاملات اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ترمیمی بل پر مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل کا مسودہ پیش کیا گیا جس کے بعد وفاقی کابینہ نےآرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ، ترمیم میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں سے معیشت کو استحکام ملا، عمران خان

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی ، پریم کورٹ نے28 نومبرکو مختصر فیصلہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کا نوٹی فکیشن مشروط طور پر منظور کرلیا تھا اور پارلیمنٹ کو اس حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قیمتوں پرکنٹرول سے متعلق اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے ، اجلاس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا۔

Related Posts