اسلام آباد :وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کے لیے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2019 ء کی منظوری دے دی۔
بل کے مطابق ہرصحافی کوذاتی زندگی اوراہل خانہ اورامورکارمیں مداخلت سےبچاؤکا حق حاصل ہوگا، کوئی بھی صحافی کسی ایسےموادکےپھیلاؤ میں شامل نہیں ہوگاجوجھوٹااورحقائق کےمنافی ہو۔
حکومت کسی ادارے،شخص یااتھارٹی کی طرف سے صحافی کی کردارکشی،تشددیااستحصال سے تحفظ دےگی،صحافی اپنےخلاف کردارکشی، تشدداوراستحصال پر14دن کےاندرکمیشن کوشکایت درج کرائےگا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں آزادئ اظہار کی موجودہ صورتحال اور صحافیوں کو درپیش خطرات