بھارتی طیارہ گرا کر دشمن کو بتا دیا دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US-Taliban peace opens new avenues of development in region — FM Qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی طیارہ گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کہ ہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں، دوران کشیدگی بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 27 فروری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا یہ دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس دن ہماری بہادر فوج نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا 1 سال مکمل: آج ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے

آئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان کے عوام بھی بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم اور تشدد کر رہی ہے۔

Related Posts