نیٹ فلکس پر نئے فیچر سلیپ ٹائمر کے آزمائش کی تیاریاں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
نیٹ فلکس پر نئے فیچر سلیپ ٹائمر کے آزمائش کی تیاریاں
نیٹ فلکس پر نئے فیچر سلیپ ٹائمر کے آزمائش کی تیاریاں

کیلی فورنیا: دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر ایک اہم فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کا نام ‘سلیپ ٹائمر’ ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس دنیا بھر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اہم فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کے تحت صارفین اپنا سلیپ ٹائم سیٹ کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین نیٹ فلکس پر 15، 30، 45 منٹ اور جب تک آپ کا شو ختم نہیں ہو جاتا، اس حد تک ٹائم سیٹ کر سکیں گے اور ٹائم کی مدت جیسے ہی ختم ہو جائے گی تو نیٹ فلکس خود بخود بند ہو جائے گا۔

جب صارفین نیٹ فلکس پر کوئی بھی شو دیکھ رہے ہوں گے تو اسکرین پر دائیں ہاتھ کی طرف بالکل اوپر ‘ٹائمر’ بٹن ظاہر ہو گا اور آپ اپنی مرضی کے مطابق اسے سیٹ کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایسے لوگوں کے لیے بہترین ثابت ہو گا جو نیٹ فلکس پر شو ختم ہونے کے بعد نیٹ فلکس بند کیے بغیر ہی سو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام نے صارفین کی آمدنی بڑھانے کے لیے پروفیشنل ڈیش بورڈ پیش کردیا

Related Posts