حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ نے مفتی قوی کی ڈانس کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو لیک کردی
حریم شاہ نے مفتی قوی کی ڈانس کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو لیک کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:مفتی عبد القوی ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں اور آئے دن اُن کی کوئی نہ کوئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جبکہ آج ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو لیک کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

معروف ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کرنے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گراؤنڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوباہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حریم شاہ نے ایک ویڈیو لیک کی تھی جس میں ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا تھا۔

Related Posts