ایران پر برطانوی حملے کے خدشات، ایرانی افواج جنگی طیاروں کو مانیٹر کرنے لگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ایرانی میڈیا)

ایرانی افواج نے خلیج فارس میں برطانوی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو داخلے سے روک دیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے ڈرونز نے برطانوی جہاز کے قریب پروازیں جاری رکھی ہیں اور اس کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ایرانی سمندری حدود میں داخل نہ ہو۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی جنگی بحری جہاز کو بحر ہند میں داخلے کے وقت سے ہی مانیٹر کر رہی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق برطانیہ اسرائیلی میزائلوں کی رہنمائی کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس لانا چاہتا ہے جو ایران کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے، جس میں مغربی ممالک بشمول برطانوی بحریہ کی جانب سے ایران پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایران نے اس صورتحال میں اپنی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts