اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کو زیرِ زمین پناہ گاہوں میں چھپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تل ابیب پر ایرانی حملے کے دوران اسرائیلی فوجی عام شہریوں کے ساتھ زیرِ زمین پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں۔
ویڈیو ایک اسرائیلی فوجی نے خود بنائی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر درجنوں بار شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں فوجی نہ صرف چھپتے ہوئے نظر آ رہے ہیں بلکہ ان کے چہروں پر خوف اور بے بسی کے آثار بھی نمایاں ہیں۔
فيديو صوره جندي إسرائيلي يظهر اختباء الجنود مع المدنيين في الملاجئ أثناء القصف الإيراني على تل أبيب#إسرائيل #إيران #الحدث pic.twitter.com/Zo8Loyo73i
— ا لـحـدث (@AlHadath) June 16, 2025
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے اسرائیلی فوجیوں کی حالت پر ہنسی مذاق کیا ہے جبکہ دیگر نے اس ویڈیو کو اسرائیل کی داخلی محاذ سے منسلک حکام کی جانب سے ایسے مناظر کی عکس بندی سے باز رہنے کی تنبیہ کے باوجود اس ویڈیو کے سامنے آنے پر سوالات اٹھائے ہیں۔
یہ ویڈیو ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مسلسل پانچویں روز بھی جاری ہے اور دونوں جانب سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔