پی آئی اے اور دیگر ملکی ایئرلائنز پر یورپی پابندیوں میں توسیع کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے اور دیگر ملکی ایئرلائنز پر یورپی پابندیوں میں توسیع کا خدشہ
پی آئی اے اور دیگر ملکی ایئرلائنز پر یورپی پابندیوں میں توسیع کا خدشہ

کراچی: سول ایویشن اتھارٹی(سی اے اے)کی بدانتظامی کے باعث قومی اور دیگر ایئرلائنز پر عائد یورپی پابندیوں میں مزید توسیع کا خدشہ ہے۔سی اے اے ستمبر میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکا)کا آڈٹ کرانے میں ناکام ہوگئی۔

تیاری نہ ہونے کے باعث سی اے اے نے انٹرنیشنل سول ایویشن آرگنائزیشن (اکا)سے آڈٹ ستمبر کی بجائے دسمبر میں کروانے کی درخواست کی ہے۔اکا نے سی اے اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ آڈٹ مارچ یا جولائی2021 میں کرنے کی نئی تاریخ دیدی۔

جس کے نتیجے میں یورپی یونین کی عائد سفری پابندیاں آئندہ سال تک توسیع کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔آئیاٹا اور اکا آڈٹ کے بغیر یورپی سفری پابندیاں ختم نہیں ہو سکتیں۔ قومی فضائی کمپنی سمیت ساری ملکی ایئرلائنز اس آڈٹ کے کلیئر ہونے کے انتظار میں تھیں۔

پی آئی اے کا آئیاٹا آڈٹ کلئیر کرلیا گیا ہے لیکن سی اے اے کا ستمبر میں ہونے والا اکا آڈٹ نہیں ہوسکا۔ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر چھ ماہ کی سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

یہ آڈٹ پائلٹس اسکینڈل کے بعد سول ایوی ایشن کی بین القوامی قوانین کے ساتھ ہم آہنگی اور صلاحیت جانچنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

Related Posts