مقبوضہ کشمیر میں 157ویں روز بھی خوف و دہشت کا ماحول برقرار رہا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source: google
kashmir cerfew

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگ کرفیو جیسی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید زاہد حسن کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں امنڈ آئے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زاہد حسن کو بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے گزشتہ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

دریں اثنا بدھ کو 157ویں روز بھی جاری رہنے والے بھارتی محاصرے کے باعث وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف اور دہشت کا ماحول برقرار رہا۔ سخت موسمی حالات، پابندیوں ، انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروز کی بندش کے باعث لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی فوجیوں نے بد ھ کو آٹھویں روز بھی ضلع راجوری کے علاقوں مانگل ، ڈراٹ اور دبار پھوٹہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں ۔ لوگوں کو سخت سردی میں گھنٹوں تک گھروں سے باہر رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹو سمیت کینیڈا، جرمنی اور رومانیا کا اپنے اہلکاروں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ

قابض بھارتی فوج آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ سرینگر شہر کے علاقے حبک میں بدھ کو کو دستی بم کے ایک دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ایک اور واقعے میں ضلع پونچھ کے علاقے شاہپور میں بھارتی فوج کا ایک مزدوربرف کے تودے کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا۔

Related Posts