مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 142ویں روز بھی خوف و دہشت کا ماحول برقرار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir 142 day
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 142ویں روز بھی فوجی محاصرے کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول برقرار

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں منگل کو مسلسل 142ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اوردیگر پابندیوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اور علاقے کے چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے۔ وادی کشمیر میں پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں۔

بھارت کی طرف سے کشمیر دشمن اقدامات کے خلاف وادی کشمیر کے عوام نے اس سنگین صورتحال میں بھی بطور احتجاج سول نافرمانی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے تحت لوگوں نے اپنا کاروباری بند رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم اقلیت کے ساتھ رواں سلوک پر تشویش ہے، اسلامی تعاون تنظیم

مقبوضہ وادی میں ا سکول اور سرکاری دفاتر طلباء اور عملے سے خالی ہیں جبکہ دکاندار صبح اور شام کے اوقات میں چند گھنٹوں کے لیے اپنی دکانیں کھولتے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔

Related Posts