وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب، خالد مقبول کی شرکت سے معذرت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب، خالد مقبول کی شرکت سے معذرت
وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب، خالد مقبول کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو بھی اجلاس کی دعوت دی گئی تاہم انہوں نے شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا جس میں وزیراعظم کابینہ اراکین کو دھمکی آمیز خط دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دو وزراء مستعفی، کیا متحدہ حکومت چھوڑ کر تاریخ رقم کرنے والی ہے؟

آج کے ہنگامی وفاقی کابینہ اجلاس میں خالد مقبول اور خالد مگسی کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم خالد مقبول اجلاس میں شریک نہیں ہونگے۔

دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس کا خالد مگسی سے بھی رابطہ نہیں ہو پارہا۔ وفاقی کابینہ اراکین کو وزیر اعظم کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد اور ملک میں جاری سیاسی بحران پر بھی گفتگو ہوگی۔ کابینہ اراکین کو دھمکی آمیز خط پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ دھمکی آمیز خط وزیر اعظم عمران خان نے 3 روز قبل اسلام آباد جلسے کے دوران عوام کے سامنے رکھا تاہم اس کے مندرجات واضح نہیں کیے گئے۔ 

Related Posts