اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران بجٹ تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس آج سہ پہر کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین بجٹ تجاویز پر غور کریں گے۔ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کابینہ اراکین کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دیں گے۔
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
بجٹ سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل آج سہ پہر 4بجے ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے جس کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر عوام ریلیف کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس کے دوران آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت آج ہونے والے قومی اجلاس میں بجٹ پر گرما گرم بحث متوقع ہے۔ ایوان سے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
شہباز شریف کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سے اتحادی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے۔