تربت میں حیات بلوچ پر فائرنگ کے الزام میں ایف سی اہلکار گرفتار، عمائدین کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تربت میں حیات بلوچ کے قتل پر ایف سی نائک شادی اللہ اہلکار گرفتار، عمائدین کا خیر مقدم
تربت میں حیات بلوچ کے قتل پر ایف سی نائک شادی اللہ اہلکار گرفتار، عمائدین کا خیر مقدم

بلوچستان کے شہر تربت میں تفتیش کے دوران گولی چلنے سے نوجوان حیات بلوچ کی وفات پر ایف سی اہلکار نائک شادی اللہ کو گرفتار کر لیا گیا جس کا عمائدینِ علاقہ نے خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی) نے 2 گھنٹے میں ہی اپنے اہلکار کو پولیس کے حوالے کردیا تھا جبکہ یہ واقعہ دہشت گردوں کی کارروائی کے بعد پیش آیا۔ 13 اگست کے روز دہشت گردوں نے ایف سی کے کانوائے کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد تفتیش کیلئے علاقے میں حیات بلوچ سمیت دیگر افراد سے پوچھ گچھ جاری تھی کہ اسی دوران ایک اہلکار نائک شادی اللہ نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان طالب علم حیات بلوچ شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔

موقعے پر موجود ایف سی اہلکاروں نے ملزم شادی اللہ پر قابو پا کر اس کا ہتھیار اپنے قبضے میں لے لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق بنیادی محکمہ جاتی تفتیش موصول ہونے پر آئی جی ایف سی نے فوری طور پر احکامات جاری کیے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ملزم کو 2 گھنٹے کے اندر پولیس کے حوالے کیا گیا جس کا عمائدینِ علاقہ نے خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایف سی حیات بلوچ کے قتل میں ملوث ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کے  اے ایس آئی کے خلاف درخواست جمع

Related Posts