ایف بی آر نے حریم شاہ کو تحقیقات کیلئے 16 فروری کو طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR SUMMONS HAREEM SHAH ON FEB 16

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کوٹیکس چوری کے الزامات کی تحقیقات کیلئے 16 فروری کو طلب کیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ حریم شاہ ایف بی آر حکام کے سامنے پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

ٹک ٹاک کی مشہور شخصیت کو ایف بی آر کی انٹیلی جنس اور ان لینڈ ریونیو اورٹیکس چوری سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیاہے۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں سے بھی رابطے کیے جبکہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی کارروائی کی۔ اکاؤنٹس میں اسپانسر کمپنیاں ادائیگی کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:حریم شاہ کا شوہر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث، برطرف پولیس اہلکار نکلا

درخواست گزار حریم شاہ کے مطابق ایف آئی اے کے اقدامات سے ان کے معاشی و بنیادی حقوق کو ٹھیس پہنچی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیو پر کارروائی کی جس پر پہلے ہی معذرت کی ویڈیو جاری کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے ابتدائی مؤقف پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے باز رہنے کا حکم دیاتھا۔

Related Posts