ایف بی آر نے اپنے نااہل افسران سی ڈی اے میں کھپا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR officers deployed in CDA

اسلام آباد:سونے کی چڑیا محکمہ سی ڈی اے پر ایف بی آر کی یلغار، ایف بی آر نے اپنے نااہل افسران سی ڈی اے میں کھپا دیئے۔

ایف بی آر کے افسران کو ڈیپوٹیشن پر لاکر سی ڈی اے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کر دیا گیا، سی ڈی اے کی اہم ترین اور عوام الناس سے متعلقہ کاموں کی سیٹوں پر مذکورہ افسران تعینات سی ڈی اے نے اپنے مستقل افسران کھڈے لائن لگا دیے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اپنے نااہل اور محکموں میں کام نہ ہونے کے باعث اپنے افسران کو سی ڈی اے میں کھپانا شروع کر دیا ،جہاں ان نااہل افسران نے اپنی نالائقی کا نزلہ عوام الناس پر گرانا شروع کر دیا ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت سی ڈی اے کی اہم ترین پوسٹوں پر ایف بی آر کے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران کا قبضہ ہے جن کی ان شعبوں میں مہارت نہ ہونے کے باعث ہر کام کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ۔

قبل ازیں سی ڈی اے کی اہم ترین پوسٹ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں سی ڈی اے کے اپنے مستقل ڈائریکٹر غلام شبیر کو تبدیل کرکے ایف بی آر سے ڈیپوٹیشن پر لائے ہوئے رضوان رضوی کو لگا دیا گیا تھا جو کہ ناقص کارکردگی پر محض دو ماہ تک اس سیٹ پر رہے اسی سیٹ پر ایف بی آر سے لائے ہوئے ایک اور آفیسر محمد اقبال کو یہ چارج دیا گیا یہ موصوف بھی نہ چل سکے اور پار کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں:شہراقتدار میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، سی ڈی اے حکام نے چپ سادھ لی

اس کے بعد طبع آزمائی کے لیے یہ ایف بی آر سے آئے ہوئے ایک اور افسر شاہد اعجاز تارڑ کو دے دیا گیا یعنی ایک سال کے اندر اس اہم ترین پوسٹ پر ایف بی آر کے تین افسران لگائے گئے جو کہ اب تازہ ترین اطلاع کے مطابق شاہد اعجاز تارڑ کو ڈائریکٹر ایڈمن کا عہدہ دے کر یہ عہدہ ان سے آہستہ آہستہ واپس لیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر سے آئے ہوئے ایک اور افسر عرفان سید کو ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اور محمد افنان کو ڈائریکٹر لینڈ جیسی پرکشش سیٹ پر طبع آزمائی کے لیے لگا دیا گیا ہے ممبر اسٹیٹ جیسی اہم سیٹ پر ایف بی آر کے ماتحت ادارہ کسٹم سے نوید الٰہی براجمان ہیں اور اسی طرح ممبر ایڈمن عامرعباس بھی ایف بی آر سے سی ڈی اے پر نازل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی اے کے پاس ان تمام عہدوں کے لیے اپنے افسران موجود ہیں جنہیں نئے میں وہ ایس ڈی لگا دیا گیا ہے جبکہ دیگر محکموں سے ڈیپوٹیشن خصوصاً ایف بی آر سے آنے والے افسران سی ڈی اے کو سونے کی چڑیا سمجھ کر اس کے ساتھ اپنی قسمت چمکانے کے درپے ہیں۔

Related Posts