جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکا میں مسلح احتجاج کا خطرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکا میں مسلح احتجاج کا خطرہ
جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکا میں مسلح احتجاج کا خطرہ

واشنگٹن:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ نو منتخب جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران واشنگٹن سمیت امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مسلح احتجاج کا خطرہ ہے۔

واشنگٹن میں سکیورٹی خدشات اور ٹرمپ کے حامیوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد ’یادگار واشنگٹن‘ کو بھی 24 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 جنوری کو دارالحکومت میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافے کیا جائے۔تاکہ شرپسندوں سے ممکنہ حملوں سے بچا جاسکے۔

پینٹاگون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزار گارڈز مقامی پولیس کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔کشیدہ صورتحال کے باوجود جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ کھُلے مقام پرحلف برداری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

کیپیٹل ہل حملے کے بعد شدید برہم ڈیموکریٹس 25 ویں آئینی ترمیم کے استعمال میں ممکنہ ناکامی کے بعد مواخذے کے لیے تیار ہیں، مواخذے کی تحریک کل پیش کیے جانیکا امکان ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب پر امن طریقے سے منعقد ہوتی ہے یا پر تشدد۔

Related Posts