ایف بی آئی کی فیصل خالد سے تفتیش کی کوششیں تیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBI intensifies interrogation of Faisal Khalid

اسلام آباد :امریکی سفارت خانے میں تعینات ایف بی آئی کی ٹیم نے پشاور میں قتل ہونے والے امریکی نژاد ملزم کے قتل کے متعلق فیصل خالد سے پوچھ گچھ کے لیئے اجازت مانگ لی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ایف آئی اے سیکشن میں تعینات ایک اعلی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اگر وزارت کی جانب سے اجازت مل جائے تو یہ پوچھ گچھ ایف آئی اے پشاور کے زونل آفس میں موجود اینٹی کاؤنٹر ٹیراریزم ونگ سی ٹی ڈبلیو میں ہو گی ۔

واضح رہے کہ پورے پاکستان میں سی ٹی ڈبلیو کے یہ دفاتر امریکی حکومت کی فنڈنگ سے 2002ء میں قائم کیئے گئے تھے اور اس کے لیئے تمام ابتدائی سہولیات اور سامان امریکی حکومت نے ہی مہیا کیا تھا۔

میڈیا سے فیصل خالد سے تفتیش کی بات بالکل خفیہ رکھی گئی ہے، اس سلسلے میں جب وفاقی سیکرٹری داخلہ نسیم کھوکھر سے رابطہ کرکے ان کا مئوقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے نو کومنٹس کا جواب دے کر فون بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:پشاور میں مبینہ گستاخ رسولﷺ کو قتل کرنیوالے محمد فیصل خالد خان کی عدالت میں پیشی

Related Posts