پشاور میں مبینہ گستاخ رسولﷺ کو قتل کرنیوالے محمد فیصل خالد خان کی عدالت میں پیشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mohammad Faisal Khalid Khan to appear in court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :گزشتہ دنوں پشاور کی مقامی عدالت میں مبینہ گستاخ رسولﷺ  احمدی ملزم کو عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کرنے والے محمد فیصل خالد خان کو آج پشاور میں اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء نے محمد فیصل خالد خان کے ماتھے پر بوسوں کی برسات کردی ،محمد فیصل خالد خان غازی عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرتے ہوئے انتہائی مطمئن نظر آرہے تھے۔

گھبراہٹ اور خوف کہیں دور دور تک محسوس نہیں ہو رہا تھا جب کہ محمد فیصل خالد خان غازی کے والد کا حوصلہ بھی مضبوط اور بلند نظر آرہا تھا ۔

پاکستان بھر کے تمام وکلاء نے محمد فیصل خالد خان کے خلاف کیس لڑنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ تمام مذہبی جماعتوں نے غازی محمد فیصل خالد خان کے حق میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تختہ دار پر چڑھایا گیا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی ایف بی آئی کی ٹیم نے پشاور میں امریکی نژاد مبینہ ملزم طاہر کی ہلاکت پر محمد فیصل خالد خان سے تفتیش کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے جبکہ تفتیش خفیہ طور پر کی جائے گی اور میڈیا کو بےخبر رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:توہین رسالتؐ کے مجرم کا قتل، پولیس کا ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

Related Posts