فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے حکومت کے خلاف ’’سازش‘‘ کرنے پرمولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیاہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال سمیت مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے میں یقین دہانیوں سے متعلق بیان کا جائزہ لیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے، ان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیئے جب کہ مولانا کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’آج مولانا فضل الرحمان نے کمال دیدہ دلیری سے تسلیم کیا ہے کہ ان کا دھرناحکومت کیخلاف ایک سازش تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قرار دیدیا

ان کاکہنا تھا کہ دھرنے میں کئی نام نہاد جمہوریت نواز سیاسی جماعتوں نے حصہ ڈالا، مولانا کا یہ بیان کھلم کھلا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ان پر فوری طور پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے۔

Related Posts