مولانا فضل الرحمان نے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان کا جمعہ ”یوم تحفظ آئین پاکستان“کے طورپر منانے کااعلان
مولانا فضل الرحمان کا جمعہ ”یوم تحفظ آئین پاکستان“کے طورپر منانے کااعلان

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا،واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 5نئے وفاق المدارس قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علماء کا مطالبہ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش پوری کی گئی، ان بورڈوں کا بھی وہی حال ہوگا جو مشرف کے مدرسے بورڈ کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران باہر کے غلام اور ایجنٹ ہے، وفاق المدارس ہماری تنظیم ہے، وفاق کے ذمہ داران مدارس کا تحفظ کریں، وفاق المدارس اگر مدارس کا تحفظ نہیں کرسکتی تو جمعیت علماء اسلام مدارس کا تحفظ کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس کے تحفظ کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، جے یوآئی مدارس کی چوکیدار ہے،وفاق المدارس العربیہ ہماری نمائندہ جماعت ہے اس کے علاوہ اور کوئی جماعت ہم تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام سے مشاورت کے بعد حکومت کے اس اقدام کے خلاف بڑا فیصلہ کریں گے،حکومت اپنے فیصلے کو واپس لیں،نہیں تو ملک بھر کے مدارس کے طلباء سڑکوں پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے 5نئے وفاق المدارس قائم کرکے علماء کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

Related Posts