ایک ایسا منفرد بینک جس میں روٹی جمع کرواکے اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ایسا منفرد بینک جس میں روٹی جمع کرواکے اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے!
ایک ایسا منفرد بینک جس میں روٹی جمع کرواکے اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی میں ایک ایسا بینک قائم کیا گیا ہے کہ جہاں کوئی بھی رقم جمع کروائے بغیر اپنا اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، جی ہاں! کراچی میں قائم روٹی بینک کسی بھی شخص کو ایک روٹی ے عوض اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دیتا ہے۔

چیئرمین وومن بینگ آرگنائزیشن یوسف کیانی نے اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ایسا بینک قائم کیا ہے جہاں عوام ایک روٹی جمع کروا کر اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔ ویسے تو بینک کا ذکر کرتے ہی کسی مالیاتی ادارے کا تصور اجاگر ہوتا ہے، مگر کراچی میں قائم ادارہ روٹی بینک کوئی مالیاتی ادارہ نہیں ہے۔

وومن بینگ آرگنائزیشن کے چیئرمین یوسف کیانی روٹی بینک کے روحِ رواں ہیں۔ شہرِ قائد میں ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف کیانی نے بتایا کہ روٹی بینک غریب اور نادار افراد کو مفت کھانا کھلاتا ہے اور یہ عمل صبح سے شروع ہوتا ہے۔

وومن بینک آرگنائزیشن کے چیئرمین نے کہا کہ رات گئے تک آنے والے مستحق یہاں کھانا کھاتے ہیں۔ اپنے گھروں میں بیٹھے گھروالوں کیلئے لوگ یہاں سے پارسل بھی لے جاتے ہیں۔ کھانے کے دن مقرر ہیں۔ہفتے میں 2 روز بریانی بنتی  جبکہ 3 روز مختلف سالن بنتے ہیں۔یہاں جو سالن بنائے جاتے ہیں ان میں نہاری، کڑھائی اور قورمہ شامل ہے جبکہ ایک دن دال اور ایک دن سبزی ہوتی ہے۔

کھانے کے معیار کے حوالے سے یوسف کیانی نے کہا کہ ہم جو بھی کھانا ان لوگوں کو کھلاتے ہیں، یہ اتنا معیاری اور ذائقہ دار ہوتا ہے کہ ہم خود اور ہمارے دوست احباب بھی یہاں کھانا کھاتے ہیں  اور ان مستحق افراد کو یہ محسوس نہیں ہونے دیتے کہ وہ ہم سے کم تر ہیں یا ہم ان سے افضل ہیں۔ سب مسلمان برابر ہیں اور ہم دیگر مسلمانوں کی طرح سب کو برابر سمجھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین وومن بینگ آرگنائزیشن نے بتایا کہ ادارے کا نام ہم نے روٹی بینک اس لیے رکھا ہے کہ آپ یہاں ایک روٹی دے کر اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ یہ نام ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اس قول کو مد نظر رکھتے ہوئے رکھا ہے کہ اگر مالی مشکلات کا شکار ہو تو اللہ سے تجارت کر لو اور اللہ کی خوشنودی کے لیے کسی غریب مستحق کی مدد کیا کرو جس سے اللہ راضی ہوگا۔

روٹی بینک اکاؤنٹ کے بارے میں یوسف کیانی نے کہا کہ جب آپ اپنا اکاؤنٹ کھلوا لیتے ہیں تو اللہ تعلیٰ آپ کے اکاؤنٹ کو بھرتا رہتا ہے اور غیب سے آپ کی بار بار امداد کرتا ہے۔میں اور میرے بچے اس کام میں لگ گئے ہیں۔ابتدا میں کافی مشکلات تھیں کیوں کہ یہاں غربت اور افلاس زیادہ ہے اس لیے یہاں لوگوں کی بڑی تعداد کھانا کھانے آنے لگی تھی مگر جلد ہی ہمارے ساتھ صاحبِ حیثیت لوگوں کا تعاون بڑھنے لگا۔ 

عوامی امداد پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین وومن بینگ نے کہا کہ لوگ یہاں آٹے کی بوریاں، گوشت، چاول، مصالحہ جات، گھی اور تیل سمیت بے شمار اشیاء عطیہ کرنے لگے ہیں۔روٹی بینک کے سامنے ہی مکہ ریسٹورنٹ ہے جو تقریباََ روزانہ ہمیں بچا ہوا کھانا دے دیتے ہیں جو ہم ضرورت مندوں کو کھلا دیتے ہیں۔مکہ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ اگر کھانا رکھ لیا جائے تو اس کا ذائقہ خراب ہوجائے گا۔

مکہ ریسٹورنٹ کے مالک نے کہا کہ اگرروٹی بینک کو عطیہ کردیا جائے تو سالن، بریانی اور دیگر کھانے مستحق افراد کو فوری مل جاتے ہیں جس سے ان کا پیٹ بھر جاتا ہے اور کھانا بھی ضائع نہیں ہوتا۔میں شہر کے دیگر ریسٹورنٹ مالکان سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنا بچا ہوا کھانا پھینکے یا گاہکوں کو باسی کھلانے کے بجائے یہاں عطیہ کردیں۔

ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ بچا ہوا کھانا عطیہ کرنے سے آپ کو رزق کی حرمت اور غریبوں کا پیٹ بھرنے جیسے کاموں کا ثواب ملے گا۔چیئرمین وومن بینگ آرگنائزیشن یوسف کیانی نے کہا کہ لوگوں کو اپنا اکاؤنٹ اللہ کے پاس کھلوانے کیلئے یہاں عطیہ کرنا چاہیے۔چاہے اپنا بنایا ہوا کھانا یہاں آکر خود کھلائیں یا یہاں دے جائیں مگر یہ نیک کام جب بھی توفیق ہوضرور کریں۔

  یہ بھی پڑھیں: والدین ساتھ دیں تو خواجہ سراء وزیرِ اعظم بن سکتے ہیں۔جنت علی

Related Posts