فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، نواز شریف کا مولانا کو مکمل آرام کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

molana fazal ul rehman

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت تاحال ناساز ہے ڈاکٹروں نے طبیعت کی بحالی کے لئے ان کو ڈرپ لگائی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے تاحیات سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ نواز شریف نے مولانا کی خیریت دریافت کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحتیابی تک آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts