حملہ آوروں کو بتانا چاہتا ہوں بے گناہوں کو مارنا شریعت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سربراہ جعمیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کہنا ہے کہ جنہوں نے خودکش دھماکا کیا ہے انہوں ذمہ داری بھی قبول کی ہے، حملہ آوروں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا خلاف شریعت ہے، دہشتگردی کا جواب کھبی دہشتگردی سے نہیں دیں گے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جاری سیاسی جدوجہد کے دوران بہت سی آزمائشیں آئیں، لیکن اب بھی حالیہ دھماکے میں زخمی ساتھیوں کے حوصلے بلند ہیں، میں ان کی تسلی کے لئے آیا تھا لیکن وہ مجھے تسلیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تمام تیاریاں مکمل، تقریب کل ہوگی

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے خودکش دھماکا کیا ہے انہوں ذمہ داری بھی قبول کی ہے، باجوڑ میں خودکش حملہ کرنے والوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ ان کی جماعت، علماء کرام کی جماعت ہے۔ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا خلاف شریعت ہے، ہم دہشتگردی کا جواب کھبی دہشتگردی سے نہیں دیں گے، ہم نے پہلے بھی برادشت کیا ہے آگے بھی برداشت کریں گے۔

عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کے لئے بروقت اسمبلی چھوڑ رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ الیکشن وقت پر ہوجائیں۔

Related Posts