آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کا ایک اور دعویدار نکل آیا، فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری ہماری مرضی سے ہوگی بلکہ عام انتخابات بھی ہماری ہی رضامندی سے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پارٹی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کی جگہ عمران خان کے خط کا تسلیم کیا جانا افسوسناک ہے۔ آرمی چیف عمران خان کو نہیں، وزیر اعظم کو مقرر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم قیادت کی کے۔الیکٹرک بلز میں نئے ٹیکس کی مذمت 

خطاب کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کال دیتے رہیں، اس سے کچھ نہیں ہوگا۔ جو عدالت جرنیل، بیوروکریٹ اور الیکشن کمیشن عمران خان کا ساتھ دیں وہ ٹھیک، باقی غلط ہوتے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ یہ ڈرامہ مزید نہیں چلنے دیں گے۔ عمران خان ڈرامے باز ہیں جو تلوے بھگو کر سیلاب میں اترنے کا ڈرامہ رچاتے ہیں۔ پہلے آرمی چیف کی رخصتی کی بات کر رہے تھے، آج کل توسیع دینے کی بات کرتے ہیں۔ فیصلہ پارلیمان کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو اقوامِ متحدہ اور اسرائیلی ٹی وی دونوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ بھٹو کو پھانسی ہوئی، نواز شریف کو 2 بار ہٹایا گیا، بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم ہوئی، اس پر سب خاموش تھے۔ عمران خان کا دنیا سے پیسہ لینا ثابت ہوگیا۔ سابقہ حکومت غلاموں کی غلام ہوا کرتی تھی۔ 

مشاورت لندن میں طے

دوسری جانب آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کا معاملہ لندن میں طے ہوچکا۔ وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے آج ملاقات کریں گے جس کیلئے وفاقی وزراء بھی لندن پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آرمی چیف کی نومبر میں تعیناتی کے متعلق نواز شریف سے مشاورت کریں گے۔ 

Related Posts