فضل الرحمٰن اقتدار کی محرومی کا بدلہ ملک وقوم سے نہ لیں،فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان
ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ فضل الرحمن کا ایک ہی ایجنڈا ہے ’’سانوں وی کھڈاو نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘۔

مولانا اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان اور قوم سے نہ لیں،مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس ون اور ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں؟اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں۔

ہمارے ادارے ہمارا فخر، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں،اپنے گھناؤنے ذاتی سیاسی عزائم کی تسکین کیلئے انہیں سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں : عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول کرنے کے بعد شوکاز نوٹس جاری کردیا

ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے دن کہا تھا کہ مو لانا کا ایک ہی ایجنڈا ہے ’’سانوں وی کھڈاو نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘فضل الرحمان اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان اور قوم سے نہ لیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور قومی سلامتی کے اداروں نے ملک میں امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جتھوں، ملیشیا اور جلسے میں طالبان کے جھنڈے بلند کر کے فضل الرحمن پاکستان کے ابھرتے ہوئے روشن تشخص کو کیوں داغدار کرنا چاہتے ہیں؟ ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس ون اور ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں؟اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں۔

انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن صاحب!اپنی ذات اور اولادوں کے مستقبل سے آگے نہ دیکھنے والے کرپشن کنگز آپ کو اپنے مقاصد اور مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آپ مال پانی بچاؤ گروہ کے ہاتھوں قربانی کا بکرا کیوں بننا چاہتے ہیں؟۔

انہوں نے کہاکہ بلاول نے جتھوں بھرے طالبان کے جھنڈے اٹھائے اجتماع میں شرکت کرکے بی بی شہید کے فلسفے سے غداری اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانی کو ملیامیٹ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔اپنے گھناؤنے ذاتی سیاسی عزائم کی تسکین کیلئے انہیں سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

Related Posts