مولانافضل الرحمان کی ڈیڈ لائن کا آخری روز، ڈی چوک منتقلی کا فیصلہ آج ہو گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گیا، شرکاء کا رات لاہور میں گزارنے کا فیصلہ
آزادی مارچ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گیا، شرکاء کا رات لاہور میں گزارنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مولانافضل الرحمن کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز، رہبر کمیٹی نے ڈی چوک تک جانے کی تجویز  دی ہے۔ دھرنے کے شرکا کی پشاور موڑ سے منتقلی کا فیصلہ آج ہو گا، حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آنے کی وارننگ دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں : فضل الرحمٰن کا ڈی چوک کی جانب جانے کا اشارہ ، پولیس نے سڑکیں بلاک کر دیں

جے یو آئی ف کا اسلام آباد کے سکیٹر جی نائن میں دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکمران غیر آئینی اور جعلی ہیں، مذاکرات کرنے ہیں تو پہلےاستعفیٰ دیکر آئینی حیثیت درست کریں، اپوزیشن متحد ہے۔ رہبر کمیٹی نے بھی ڈی چوک تک جانے کی تجویز دےدی، منتقلی کا فیصلہ آج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیر اعظم

دوسری جانب اسلام آباد پولیس، رینجرزنے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، مختلف مقامات پر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts