وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں گے نہ نئے انتخابات ہونگے، حکومت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان ہمسایہ ملک چین کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان ہمسایہ ملک چین کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جے یو آئی (ف )کے سربراہ فضل الرحمان کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ نہ تو وزیراعظم عمرا ن خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی ملک میں نئے انتخابات ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

مزید پڑھیں : مولانا فضل الرحمان بتادیں کہ ان کا اشارہ کس ادارے کی طرف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور آزادی مارچ سے نمٹنے کی تجاویز بھی پیش کیں۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے۔

حکومت کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ نہ تو عمران خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی نئے انتخابات ہوں گے جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

حکومت کی کور کمیٹی نے کہا کہ مارچ کے شرکاء جب تک چاہیں بیٹھے رہیں لیکن اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کااجلاس مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پرطلب

علاوہ ازیں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر سیکورٹی سخت کرتے ہوئے ایف سی جوان تعینات اور داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ،بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئی ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم کے اراکین آج پریس کانفرنس کریں گے۔

Related Posts