اے پی سی کا رزلٹ صفر جمع صفر، ضرب صفر منفی صفر ہو گا، فیاض الحسن چوہان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fayyaz ul Hassan Chohan talks to media in lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی جانب سے بنائی گئی راہزن کمیٹی دو سال کی جدوجہد کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف، اپنے اپنے ابو بچانے اور اپوزیشن پارٹیوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری، اور حلوے کے لالچ کے بنیادی ایجنڈے پر دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن نے این آر او کی خواہش پوری نہ ہونے پر میں فیٹف کی ہدایات کے مطابق ضروری قانون سازی کی مخالفت کی اور نیب ترمیمی بل میں منی لانڈرنگ مخالف شقوں، کالے سے سفید ہوئے دھن کی تحقیقات کے لیے ترمیمی قوانین میں نیب کی شمولیت، اتھارٹی اور استعداد کار پر اعتراض اٹھائے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ اسی نیب نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے آلہ کار فالودے والا، منظور پاپڑ فروش، نثار گل، مسرور احمد کو ڈھونڈ نکالا۔ اب اپوزیشن اپنا آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے اے پی سی بلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلِ شریف، آلِ زرداری اور بی جمالو مولانا فضل الرحمان حکومتی خزانے کو حلوہ سمجھتے ہوئے اسے اینٹھنے کے چکر میں ہیں لیکن اپوزیشن کے کرپٹ عناصر کو صرف احتساب کا جلوہ ملے گا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل سے متعلق عمران خان نے عرب ممالک کو کشمکش سے نکالا، پیر نور الحق قادری

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی اے پی سی میں شمولیت ن لیگ کے لئے باعثِ تشویش ہونی چاہیے کیونکہ اپنے والد، چچا، شوہر، کزن اور پارٹی سیاست سمیت جس معاملے میں بھی بیگم صفدر اعوان نے ہاتھ ڈالا، وہاں صرف ذلت و رسوائی ہی ان کے ہاتھ آئی۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا رزلٹ صفر جمع صفر، ضرب صفر منفی صفر ہی ہو گا۔ نواز شریف ایک سزا یافتہ اور عدالتوں سے مفرور جرم ہیں۔

اگر انہوں نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت کے ذریعے ملکی سیاسی صورتحال میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کی تو اس کے اثرات خطرناک ہو سکتے ہیں۔

Related Posts