فواد خان نے مس مارول سیریز کی کاسٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد خان نے مارول سیریز کی کاسٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کردی
فواد خان نے مارول سیریز کی کاسٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان نے مس مارول ویب سیریز کی کاسٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ فلم کی کہانی کمالہ خان نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو مافوق الفطرت طاقتوں کی حامل سپر ہیروئن ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد خان سمیت دیگر اداروں کے ہمراہ مس مارول سیریز میں کمالہ خان کو پاکستانی نژاد لڑکی دکھایا گیا ہے۔ ہالی ووڈ کی تاریخ میں کسی ویب سیریز کی کہانی کا مرکزی کردار کسی پاکستانی اور مسلمان لڑکی کو بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زیادتی کا شکار خواتین پر تنقید مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے۔نادیہ حسین

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پری زاد کے مداح نکلے

قبل ازیں یہ خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ فواد خان ویب سیریز کا حصہ بنیں گے، تاہم فواد خان نے بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں مس مارول سیریز میں اداکاری کی تصدیق کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ فلم میں ان کا کردار کیسا ہوگا؟

بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دینے کے دوران اداکار فواد خان نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ بہت یاد آتا ہے کیونکہ وہاں مختصر وقت میں میرے اچھے دوست بن گئے۔ ممبئی ایک خوبصورت شہر ہے جہاں گزارا گیا وقت اور دوست یاد آئیں گے۔

زی فائیو پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز کے متعلق بھی فواد خان نے تصدیق کی اور کہا کہ میں اور صنم سعید کئی سال بعد کسی ایک پراجیکٹ کا حصہ بن کر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے جس کی زیادہ تر شوٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ 

 

Related Posts