اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعداپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سے تو 25روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہورہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ن لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی،انہوں نے کہا کہ یہ بڑی ہمت والے لوگ ہیں، کرپشن، پانامہ، منی لانڈرنگ، جعلی میڈیکل رپورٹس، لاہور میں بیمار اور لندن کی واکس کا دفاع کر لیتے ہیں، ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔
ابھی نون لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں
کرپشن، پانامہ ، منی لانڈرنگ ، جعلی میڈیکل رپورٹس ، لاہور میں بیمار اور لندن کی واکس کا دفاع کر لیتے ہیں ۔ہم سے تو 25 روپے تک
ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔۔۔— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 27, 2020