مریم اورنگزیب کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی زمان پارک آپریشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی، فوادچوہدری
پی ٹی آئی زمان پارک آپریشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی، فوادچوہدری

لاہور: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم مریم اورنگزیب کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انتشار کے بحران میں دھکیلا گیا، حکمران اس بحران سے نکلنے کے متعلق سوجھ بوجھ نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید

میڈیا سے بات چیت کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور پولیس ظل شاہ کیس میں ہماری ملزم ہے۔ عدلیہ کے خلاف مہم کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کی باتیں کرنے والوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر ہوگی۔

سابق وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ہم عدلیہ کی حمایت کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں جس کیلئے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ نواز شریف پاکستان کی عدلیہ کو تڑیاں لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی مذاکرات کے حق میں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔ سنجیدہ مذاکرات کی صورت میں ہی ہم آگے چل سکیں گے۔ ملک کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے انتقامی کارروائیوں سے آگے جا کر سوچنا پڑے گا۔ 

Related Posts