اسلام آباد: وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے فیصلہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں 200 ایکڑ پر مشتمل ہیلتھ سٹی بنایا جائے جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں خصوصی معاشی زونز بنائے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہماری وزارت نے میڈ اِن پاکستان کے منصوبوں کو اپنایا، اگر آج ایسا نہ ہوتا تو پاکستان میں سینیٹائزرز سے ماسک تک دستیاب نہ ہوتے۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق کام نہ کرتے تو پاکستان میں سینیٹائزرز سے لے کر ماسک تک یا تو مل ہی نہ رہے ہوتے یا بلیک ہو رہے ہوتے۔ آج ہماری اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اور ہم کروڑوں کی برآمدات بھی کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اگلے مرحلے میں فیصل آباد میں 200 ایکڑ پر ہیلتھ سٹی اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی کے معاشی زون بنائے جائیں گے۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری اور بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔ 10 سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی کی سپر پاور بنانا ہماری اصل منزل ہے۔
اگلے مرحلے میں فیصل آباد میں دو سو ایکڑ پر ہیلتھ سٹی اور لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس وٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنانے جا رہے ہیں، ان زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری اور بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی ، دس سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 11, 2020
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرومیگنیٹک طبی صنعت لگنے جارہی ہے۔فواد چوہدری