پاکستان میں بہت بڑی الیکٹرومیگنیٹک میڈیکل صنعت لگنے جا رہی ہے، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کیا، آج ایک تاریخی دن ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو 57 ڈیزائنز ملے تھے جن میں سے 4 پاس ہوئے وینٹی لیٹرز کی پہلی مینوفیکچرنگ این آر ٹی سی نے کی اور این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔

ملک میں چار سرکاری و نجی ادارے ادارے وینٹی لیٹرز بنائیں گے،پاکستان 1۔2 بلین ڈالرز کے میڈیکل آلات برآمد کرتا ہے،پاکستان کے اندر بہت بڑی الیکٹرومیگنیٹک میڈیکل صنعت لگنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میڈیکل کی صنعت لگنے سے اگلے 3 سال میں 1 بلین ڈالر کی برآمدات بچائیں گے۔پاکستان کو اے 5 سال میں بیرونی دنیا سے کوئی میڈیکل آلات منگوانا نہیں پڑیں گے،مجھے یقین ہے جلد پاکستان کو باہر سے میڈیکل آلات منگوانا نہیں پڑیں گے۔