لاہور: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر تنقید کرنے والے عوام کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ سپریم کورٹ پر تنقید کر رہے ہیں، دراصل عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔
ہم نے جنرل باجوہ کے 2035 پلان کو ناکام بنایا۔آصف زرداری
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست اور عوام کا بنیادی رشتہ ووٹ کا ہے کہ عوام ریاست کو ٹیکس دیں گے۔ اس کے بدلے ریاست پر حکمرانی عوام کے ووٹ سے منتخب نمائندوں کا حق ہوگا۔
جو لوگ سپریم کورٹ پر تنقید کر رہے ہیں دراصل عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، ریاست اور عوام کا بنیادی رشتہ ووٹ کا ہے کہ عوام ریاست کو ٹیکس دیں گے اس کے بدلے ریاست پر حکمرانی عوام کے ووٹ سےمنتخب نمائندوں کا حق ہو گا، اس بنیادی حق کو غصب کیا جاتا ہے تو ریاست سے…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2023
پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس بنیادی حق کو ریاست سے ہی غصب کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر فی الفور عمل ہونا چاہئے۔ پارلیمان آئین کی دفعہ 81 کے تحت الیکشن کے اخراجات نہیں روک سکتی۔
فواد چوہدری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہورہے ہیں۔ یہ کسی صورت قبول نہیں۔ وکلاء اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر فی اکفور عمل ہونا چاہئے, پارلیمان آرٹیکل 81 کے تحت الیکشن کے اخراجات روک نہیں سکتی سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے ہیں یہ کسی صورت قبول نہیں، وکلاء اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2023