ایبٹ آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ،بلاول اور مریم کو کشمیر کی تاریخ کا بھی نہیں پتا،جنہوں نے کبھی اپنے ہاتھ سے ایک روپیہ نہیں کمایا وہ ملکی معیشت کیا چلائیں گے۔
ہفتہ کو تحریک انصاف کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر دونوں بچے اپنے ابوؤں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں، دونوں جماعتوں میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت کا کلچر ہے،سابق وزرائے اعظم بلاول بھٹو زر داری اور مریم کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: میں نے بے نقاب کیا تو وزیر اعظم فیاض چوہان کو پی ٹی آئی سے نکال دینگے۔حریم شاہ