فواد چوہدری کو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا فوبیا ہوگیا ہے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

murtaza wahab news conference in karachi

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے پاس عوام کو دکھانے کے لئے کوئی کارکردگی نہیں ہے جسکی وجہ سے وہ پروپیگنڈے کا سہارا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے سندھ کے خلاف پی ٹی آئی سرکار کی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری کو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا فوبیا ہوگیا ہے ماضی میں یہ موصوف پیپلزپارٹی کے گن گاتے نہیں تھکتے تھے آج پی ٹی آئی کے تو عنقریب یہ کسی اور کے گن گارہے ہونگے۔

حقائق کے برعکس بات کرنا انکا وطیرہ بن چکا ہے کیونکہ انکے پاس بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے پچیس جولانی دو ہزار اٹھارہ کی سلیکشن کے بعد عمران خان نے قوم کو سہانے خواب دکھائے تھے جن میں سے آج تک کوئی پورا نہیں کوا آئی ایم ایف میں نہ جانے سمیت، تین کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ مکانات اور تمام وعدے ہوا ہوگئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بدزبان، بدتہزیب اور اخلاق سے عاری لوگ جب سے اقتدار میں آئے ہیں پارلیمان کا ماحول خراب کیا ہوا ہے انہیں پارلیمان اور نہ ہی جمہور سے کوئی سروکار ہے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ انہیں آنکھوں میں کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ حقائق پر مبنی بات کرکے انہیں ٹف ٹائم دیتے ہیں۔

انہیں تو بس عثمان بوزدار جیسے چپ رہنے والے افراد پسند ہیں جو انکو جواب نہ دے سکیں۔ یہ انکی بھول ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یا مراد علی شاہ خاموش ہوجائینگے،انہوں نے کہا کہ سندھ کی آبادی کو ٹھیک طور پر رپورٹ نہیں کیا جاتا تو وزیر اعلیٰ اپنا موقف مشترکہ مفادات کونسل میں ضرور رکھیں گے۔

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے عمران خان کا ساتھ دیا سینسز کے معاملے پر لیکن عوام کا ساتھ نہیں دیا،متنازع سینس کو منظور کرنے والی کمیٹی میں علی زیدی، امین الحق اور فہمیدا مرزا شامل تھے بعد میں یہاں آکر یہ لوگ آنسو بہاتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے لوگ کہتے ہیں کراچی پاکستان کی معیشت میں 70 فیصد دیتا ہے وفاقی حکومت کے پی ایس ڈی پی میں دیگر صوبوں کی اسکیمیں نظر آتی ہیں لیکن جو صوبہ پاکستان کی معیشت کو چلاتا ہے اسکی کوئی اسکیم نظر نہیں آتی اس ایشو پر اتحادی کیوں خاموش رہتے ہیں؟

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سوالات اٹھاتے ہیں تو آپ الزامات پر آجاتے ہیں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو پیسے سندھ کو دیتے ہیں اسکا آڈٹ کریں گے کیا پیسے دیکر آپ احسان کرتے ہیں؟

مزید پڑھیں:فواد چوہدری نے الیکش اصلاحات پر اے پی سی بلانے کی تجویز مضحکہ خیز قرار دے دی

کیا یہ آپ کے والد صاحب کے پیسے ہیں؟ ان کم عقلوں کو یہ نہیں معلوم کے آڈٹ کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے آڈیٹر جنرل وفاق کا نمائندہ ہے جو سالانہ بنیادوں پر آڈٹ کرتا ہے موصوف کہتے ہیں آرٹیکل 140 اے کا نفاز سندھ میں ہونا چاہئیے؟

کیا یہ آرٹیکل صرف سندھ کے لئیے ہے؟ ہمیں بلدیاتی نظام کا طعنہ دینے والوں نے اسلام آباد سمیت کہیں بلدیاتی نظام چلنے نہیں دیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان نے 2017 میں وزیر ریلوے کے لئیے کہا تھا کے اسکو مستعفی ہوجانا چائیے لیکن اب نہیں کہتے یہ ایک نہیں دو پاکستان بنا کر بیٹھے ہیں۔

Related Posts