اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا تو ذرا سی سانس لے کر چائے پی لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا۔ میرا مفت مشورہ ہے کہ ذرا سانس لیں، چائے پئیں اور کوئی نیا چورن بازار میں لائیں۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی ڈی ایم رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ مکمل طور پر پٹ چکے ہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں تاہم فضل الرحمان نے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے جیسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، اِس سے لگتا ہے کہ ہوش کی بجائے جوش پر حکمتِ عملی بنائی گئی جو بری طرح پٹ گئی۔
PDM کا چورن نہیں بکا، میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں، چائے پئیں، کوئ نیا چورن بازار میں لائیں، آپ مکمل پٹ گیے ہیں ۔۔۔ مریم مواز اور بلاول تو نئے مہمان ہیں فضل الرحمنٰ جیسے پرانے گھاگ نے جیسی غیرذمہ دارانہ گفتگو کی اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائ جو بری طرح پٹ گئ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 4, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وزیرِ اعظم بننے کیلئے ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے تھے۔
ٹوئٹر پر2 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 1988ء سے 2010ء تک ہر حکومت کا حصہ رہے جبکہ ڈیپ اسٹیٹ پر انحصار بری بات ہے۔
مزید پڑھیں: فضل الرحمان ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے تھے۔فواد چوہدری