اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی سیشن میں شریک نہیں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کئی اراکینِ اسمبلی اور عملے کے کورونا وائرس ٹیست مثبت آئے جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں پہلے ہی دن سے ویڈیو لنک پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مشورہ دے رہا ہوں لیکن پارلیمانی کمیٹی نے ویڈیو لنک کے بغیر سیشن بلوا کر ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیشن کو ویڈیو لنک کے بغیر بلوانے کا فیصلہ حزبِ اختلاف (اپوزیشن) کے دباؤ میں آ کر کیا گیا جس نے ملکی اور سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا ہے۔
کئ اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہ رہا ہوں اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 11, 2020