اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کے ہم نوا میڈیا نمائندگان کی کلاس لیتے ہوئے ان کی موجودہ سرگرمیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وہ تمام اینکرز اور تجزیہ نگار جو نواز شریف کے بیمار ہونے کی کہانیاں رو رو کر سناتے تھے، آج کل اپنی ہی باتوں سے لاعلمی کے اظہار میں مصروف ہیں۔
وزیرِ مملکت فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو کوسنے والے آج کہہ رہے ہیں کہ اجازت تو حکومت نے دی تھی۔ ہمیں کیا معلوم؟
وہ تمام اینکرز اور تجزیہ نگار جو نواز شریف کے بیمار ہونے کی کہانیاں رو رو کر سناتے تھے اور حکومت کو کوستے تھے کہ باہر جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہے اب کہ رہے ہیں دیکھیں اجازت تو حکومت نے دی تھی ہمیں کیا پتا، ۔۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 2, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے جنہیں ائیرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) رہنماؤں نے خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے والے ڈاکٹر عدنان اور سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کی نواسی کو ہوٹل منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کے معالج مریم نواز کی بیٹی کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے